مزید خبریں

پی ٹی آئی کی تحریکوں سے معیشت کو نقصان پہنچا، شیری رحمان

اسلام آباد(آن لائن)پیپلز پارٹی کی پارلیمانی لیڈر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پارلیمان کو اکھاڑا نہ بنایا جائے ،ماضی میں سیاسی جماعت کی تحریکوں نے ملک اور معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے ،احتجاج ہر سیاسی جماعت کا حق ہے لیکن یہ احتجاج پارلیمانی طریقہ سے کیا جائے ،انتشار کی سیاست سے ملکی مسائل حل نہیں ہوں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،ان کا کہنا تھا کہ صدر آصف زرداری نے اپنے خطاب میں کہا ہم سب کے ساتھ گفت و شنید کر کے ملک کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں، آج سینیٹ کے پارلیمانی سال کا پہلا اجلاس ہے، سینیٹ وفاق اور تمام اکائیوں کی علامت ہے، کوشش ہونی چاہئے اس ہائوس کو فعال بنایا جائے۔