مزید خبریں

دہشتگردی صرف پختونخوا کا نہیں ملک کا مسئلہ ہے، بیرسٹر سیف

پشاور(آن لائن)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت پولیس، فوج اور تمام ادارے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں مصروف ہیں، حکومت سیکورٹی ادارے اورسویلین دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دے رہی ہیں۔ اپنے ایک بیان میں مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ دہشگردی کے خلاف جاری جنگ میں فوج، پولیس اور سویلین لازوال قربانیاں دے رہے ہیں۔ حکومت، پولیس اور تمام شہری دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ میں فوج کیساتھ شانہ باشانہ کھڑے ہیں۔ دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ میں پولیس اور فوج یک جان دو قالب مقابلہ کررہے ہیں۔