مزید خبریں

پنجاب پولیس کو شیر افضل مروت کی گرفتاری سے روک دیاگیا

اسلام آباد(آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے پنجاب پولیس کو گرفتاری سے روک دیا، جسٹس طارق محمود جہانگیری نے شیر افضل مروت کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی،دورانِ سماعت جسٹس طارق محمود جہانگیری نے پوچھا کہ شیر افضل مروت کوئی علاقہ چھوڑا ہے جہاں آپ کے خلاف پرچہ نہیں ہوا؟عدالتی استفسار پر شیر افضل مروت نے بتایا کہ مائی لارڈ پورے ملک میں پرچے ہو رہے ہیں۔قصور میں جلسہ کرنے پر ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔عدالت نے استفسار کیا کہ یہ قصور میں پرچہ درج ہوا تھا؟ شیر افضل مروت نے بتایا کہ قصور میں جلسہ کیا تھا تو پولیس نے مقدمہ درج کرلیا تھا۔عدالت نے شیر افضل مروت کی دس ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض دو ہفتوں کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے پنجاب پولیس کو گرفتاری سے روک دیا۔