مزید خبریں

جس فیڈریشن کو ایف آئی ایچ تسلیم کریگی حکومت بھی اس کو مانے گی، رانا مشہود

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود کا کہنا ہے کہ کون سی فیڈریشن حقیقی ہے اس بات کا فیصلہ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) کرے گی، جس کو ایف آئی ایچ تسلیم کرے گی حکومت بھی اس کو مانے گی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن میں متوازی فیڈریشنز کے بحران کو حل کرنے کے لیے وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود نے دونوں گروپوں کے نمائندوں سے ملاقات کی۔ رانا مشہود نے فریقین سے الگ الگ ملاقات کی جس میں دونوں کا مؤقف سنا گیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو رکرتے ہوئے رانا مشہود کا کہنا تھا کہ حکومت کی اولین ترجیح ہاکی کو جاری رکھنا ہے اس لیے اس بات پر اتفاق ہوا ہے کہ دونوں گروپوں کے علیحدہ علیحدہ کیمپس کو یکجاں کرکے اس میں سے اذلان شاہ کپ کے لیے ٹیم بنائی جائیگی۔ رانا مشہود کا کہنا تھا کہ ٹیم کے انتخاب کے لیے 3 رکنی سلیکشن بورڈ تشکیل دیا گیا ہے جس کے سربراہ کوچ رولینٹ اولٹمینز ہوں گے جب کہ اس میں ڈی جی پی ایس بی اور اولمپک ایسوسی ایشن کا ایک نمائندہ بھی شامل ہوگا۔