مزید خبریں

انٹر نیشنل ٹینس کھلاڑی حمزہ رومان کو ایسوسی ایشن کی جانب سے دس ہزار نقد انعام سے نوازا گیا

پشاور( اسپورٹس ڈیسک)پشاور کے ابھرتے ہوئے انٹرنیشنل ٹینس پلیئرحمزہ رومان کو صدر صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن و ڈپٹی ڈائریکٹر آئی بی محمد سلیم مروت کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں نائب صدر کے پی ٹینس ایسوسی ایشن عمرایاز خلیل نے 10 ہزار نقد انعام سے نوازا اس موقع پر ان کے ہمراہ کوچز رومان گل‘نعمان خان‘ شہریار خان‘ ڈیوس کپر ثاقب عمر‘ برکت اللہ‘ عاقب عمر‘عزیز‘کرک کوچز پرویز خان‘ بختیار خان اور چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ فیصل بھی موجود تھے‘ٹینس ایسوسی ایشن کے نائب صدر عمرایاز خلیل نے خطاب میں کہا کہ حمزہ رومان نے ایشین ٹینس چیمپئن شپ میں سونے کا تمغہ اپنے نام کیا۔