مزید خبریں

لاہور میں پاک نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی میچوں میں جامع سیکورٹی پلان پر عمل شروع

لاہور(نمائندہ خصوصی)لاہور پولیس نے پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز کے پرامن انعقاد کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات تشکیل دیئے ہیں۔ صوبائی دارالحکومت میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 2 ٹی ٹوئنٹی میچز کا پہلا میچ گزشتہ روز کھیلا گیا جبکے دوسرا میچ کل قذافی ا سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ٹی ٹوئنٹی میچوں کے دوران 14 ایس پیز،37 ایس ڈی پی اوز،71ایس ایچ اوز اور448 جونیئر اہلکار سمیت ساڑھے 5 ہزار سے زائد پولیس اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض انجام دیں گے۔کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور بلال صدیق کمیانہ نے گزشتہ روز بیان میں کہا کہ لاہور پولیس پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچوں کے جامع سیکورٹی پلان پرعمل پیرا ہے، لاہور پولیس ملکی و غیرملکی کرکٹرز اور شائقین کو فول پروف سکیورٹی فراہم کر رہی ہے۔