مزید خبریں

فائرنگ اور خودکشی کے واقعات میں 3افراد جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر میںفائرنگ اور خودکشی کے اقعات میں 3افراد جاںبحق اور 2زخمی ہوگئے ،جاںبحق اور زخمی ہونے والے 2افراد شہر ڈاکووں کا نشانہ بنے ، نیو کراچی میںپولیس اہلکار نے سر پر گولی مار کرخودکشی کی۔ تفصیلات کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی نارتھ ناظم آباد بلاک یو میں مسلح افراد نے ایک جنرل اسٹور پر فائرنگ کر کے 60سالہ غلام محمد ولدشیر محمد کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے ، واقعہ کی اطلاع پر شارع نور جہاںپولیس موقع پر پہچ گئی جس نے لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا پولیس کی جانب سے پہلے واقعہ کوگھریلو تنازعے کا شاخسانہ اوربعدزاں علاقے کے منشیات فروشوں کی جانب سے کی گئی کارروائی قرار دیا تاہممقتول غلام محمد کے ورثاء نے پولیس کے دعوے کو مسترد کردیا جن کے مطابق غلام محمد کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کیاگیا پولیس واقعہ کی مزید تفتیش کررہی ہے سائٹ اے تھانے کی حدود رس پٹھان کالونی شاہی مسجد کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں 35سالہ شیر خان ولد علی جاں بحق جب کہ 30سالہ عرفان ولد فضل زخمی ہوگیا واقعہ کی اطلاع پر سائٹ اے پولیس موقع پر پہچ گئی جس نے لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کیا پولیس کے مطابق فائرنگ ذاتی جھگڑے کے دوران کی گئی پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کر کے واقعہ کی تحقییقات شروع کردیں۔