کراچی (اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے جرمن قونصلیٹ میں “کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی ” کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔ قونصل جنرل جرمنی Rudiger Lotzنے گورنر سندھ کا استقبال کیا۔ تقریب Mervyn Francis Loboک و” کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی ” کا اعزاز ملنے کے حوالے سے منعقد کی گئی تھی۔ تقریب میں وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ، غیر ملکی سفارتکا ر ، معروف بزنس مین ،صنعتکار اور معززین شہر نے شرکت کی۔