مزید خبریں

گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر دوست نے دوست کو قتل کردیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ڈیفنس میں گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر سابق ایس ایس پی کے بیٹے نے دوست کو قتل کردیا، پولیس نے واقعے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری کردی۔ تفصیلات کے مطابق آٹھ فروری کو ڈیفنس فیز فائیو میں ہونے والی واردات کی تفتیشی رپورٹ پولیس نے جاری کردی ہے، ایس ایس پی کے بیٹے دانیال نے اپنے دوست علی کیریو کے قتل کا اعتراف کرلیا جب کہ مقتول ایک جج کا بیٹا تھا۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ ملزم دانیال نے 8 فروری کو اپنی دوست کو گھر بلایا تھا، ملزم نے برگر آرڈر کیے، آرڈر آیا تو مقتول علی کیریو نے اس میں سے آدھا برگر کھالیا، دوست کی اس حرکت پر دانیال آپے سے باہر ہوگیا اور گارڈ کی رائفل سے فائرکردیا۔