مزید خبریں

ہسپانوی عدالت میں وزیراعظم کی اہلیہ کے خلاف کرپشن الزامات کی تحقیقات

میڈرڈ(انٹرنیشنل ڈیسک) ہسپانوی وزیراعظم پیدروسانچز کی اہلیہ کا کرپشن اسکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد اسپین کی عدالت نے تحقیقات کا اعلان کردیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق وزیراعظم پیدروسانچز پیر کے روز اعلان کریں گے کہ وہ اپنی وزارت عظمیٰ کی نشست برقرار رکھیں گے یا استعفا دینے کو ترجیح دیں گے۔ واضح رہے کہ سوشلسٹ پارٹی اس سے پہلے بھی ایک اہم رکن پر کرپشن کے کیس کا سامنا کر رہی ہے جس کی وجہ سے پیدروسانچز پر بے حد دباؤ ہے۔ہسپانوی وزیراعظم نے اپنی تمام تر مصروفیات معطل کردی ہیں اور ان کاکہنا ہے کہ وہ سکون کے ساتھ غوروفکر کرنا چاہتے ہیں۔