مزید خبریں

اسرائیلی دہشت گردی پر عالمی برادری کو دبائو ڈالنا ہوگا‘ سنی تحریک

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ فلسطین کی حمایت اوراسرائیل کی کھلی دہشتگردی کے خلاف حکومت عالمی اداروں پر دبائو ڈالنا چاہیے ،اسرائیل ناجائز ریاست ہے اسے پاکستان کے عوام کسی طور بھی تسلیم نہیں کرینگے ،حکومت او آئی سی کا اجلاس طلب کرکے سلامتی کونسل میں غزہ کی جنگ بندی کی قرار داد پر مکمل عمل درآمد کرائے ،او آئی سی ہزاروں فلسطینی عوام کے قتل میں ملوث اسرائیلی صدر نیتن یاہو کی گرفتاری اور اس کو عالمی عدالت سے سزا دلانے کیلئے جدوجہد کرئے ،او آئی سی اْمت مسلمہ کی ترجمانی کرتے ہوئے اسرئیل کو بازور طاقت فلسطین میں بمباری کرنے سے روکے ،او آئی سی اسرائیل کی طویل مجرمانہ فہرست پر خاموشی توڑ دے ،اسرائیل کی جرائم کی فہرست طویل اقوام متحدہ اسرائیل کے مجرمانہ فعل میں برابر کی شریک ہے۔