مزید خبریں

امریکا میں ہرن عجیب بیماری کا شکار‘ بندروںمیں بھی پھیلنے کا خدشہ

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا میں ہرنوں میں عجیب بیماری پھیل گئی۔ذرائع ابلاغ کے مطابق ہرنوں میں پھیلنے والی اس بیماری کو زومبی ڈیئر ڈزیز کا نام دیا گیا ہے اور ریاست ورجینیا میں 2 ہرنوں کا ٹیسٹ مثبتآیا ہے۔اس بیماری میں مبتلا ہرن پریشان نظر آتے ہیں اور ان کے منہ سے رال ٹپکتی رہتی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق اس بیماری سے متاثر جانوروں کا گوشت کھانے والے یا بیمار جانوروں کے ساتھ رہنے والے بندروں میں بھی مرض پھیلنے کا خطرہ ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سال نومبر میں ہرن میں اس بیماری کا پہلا کیس امریکی ریاست مونٹانا میں سامنے آیا تھا۔