مزید خبریں

بغیر اجازت اور جعلی لائسنس رکھنے والے3 میڈیکل اسٹورز سر بمہر

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کراچی انتظامیہ نے دوائوں کی معیادذخیرہ اندوزی اور لائسنس چیک کر نے کی مہم کا آغاز کیا ہے اس دوران کمشنرکراچی سید حسن نقوی کی ہدایت پر ضلع جنوبی میں بغیر اجازت اور جعلی لائسنس رکھنے والے 3 میڈیکل اسٹورز سر بمہر کر دیے گئے ہیں ڈپٹی کمشنر جنوبی الطاف ساریو نے کمشنرکراچی سید حسن نقوی کو رپورٹ پیش کی ہے کہ ضلع جنوبی میں جمعرات کو دوائوں کی معیاد ذخیرہ اندوزی اور میڈیکل اسٹورز کے لائسنس چیک کر نے کی مہم شروع کی گئی ‘رپورٹ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر آرام باغ ماجد الطاف نے ڈرگ انسپکٹر ضلع جنوبی کے ہمراہ میڈیسن مارکیٹ کا دورہ کیا اور تین اسٹورز سربمہر کر دیے۔