مزید خبریں

ٹی سی ایف کا کچی آبادی سے 5ہزاراسکول تک کا سفرقابل تعریف ہے‘وزیراعلیٰ سندھ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ دی سٹیزنز فاؤنڈیشن (TCF) کے طلباء نے کامیابی کے ساتھ نامور جامعات میں داخلے کیلئے کوالیفائی کیا ہے اور ان میں سے بہت سے طلباء نے سی ایس ایس کے امتحانات بھی پاس کیے ہیں اور اس وقت قومی اور ملٹی نیشنل کمپنیوں دونوں میں کام کر رہے ہیں۔ ٹی سی ایف کا نصب العین کم مراعات یافتہ طبقے کیلئے معیاری تعلیم کا ہمارے معاشرے پر کافی اثر پڑا ہے۔ یہ بات انہوں نے ایک مقامی ہوٹل میں دی سیٹیزنز فاؤنڈیشن (TCF) کے راموں میگ سیسے ایوارڈ فاؤنڈیشن (RMAF) کے تعاون سے “کراچی روح کی عظمت: کتاب رونمائی و میگ سیسے انعام یافتہ ری یونین”عنوان کے تحت منعقدہ ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔وزیراعلیٰ سندھ نے ٹی سی ایف کے ملک بھر میں کچی و دیہی آبادیوں میں پانچ اسکولوں سے تقریباً دو ہزار اسکولوں تک کے سفر کی تعریف کی۔