مزید خبریں

خوردنی تیل کی بہتر پیداوار کیلئے معیاری بیج متعارف کریا ہے ،رئیس اکرم

بدین (نمائندہ جسارت) گولارچی فیروز آباد میں سورج مکھی کی بہتر پیداوار اور جدید طرز پر کاشتکاری کے نت نئے طریقے متعارف کرانے کے حوالے سے ٹارزن کمپنی کی جانب سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی زمینداروں نے بھرپور شرکت کی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ٹارزن کمپنی کے جی ایم سیل اینڈ مارکیٹنگ رئیس اکرم نے کہا کہ دنیا بھر میں بہتر پیداوار کے لیے اعلیٰ کوالٹی کے بیج اور جدید طرز کاشت کو اہمیت دی جاتی ہے پاکستان میں بھی ٹارزن ملکی کاشتکاروں کی بہتری اور خوردنی تیل کی بہتر پیداوار کے لیے اعلیٰ کوالٹی کا بیج متعارف کرا چکی ہے۔ چاہت 390 کاشت کرنے والے کاشتکار ماضی میں دیگر معروف کمپنی کے بیج بلیک میں خرید رہے تھے، تاہم رواں سال بلیک مارکیٹنگ مہنگے دام کے بیج کی بجائے چاہت 390 کاشت کرکے اخراجات میں کمی اور دیگر بیجوں سے زیادہ پیداوار حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کاشتکاروں سے وعدہ کیا ہے کہ کمپنی اپنے کاشتکاروں کو خوشحال ولیج ایپ کے ذریعے کم قیمت پر کھاد بھی فراہم کرے گی۔ ڈپٹی جنرل منیجر الطاف سنگراسی نے کہا کہ ٹارزن کاشتکاروں کی خوشحالی اور بلیک مارکیٹنگ سے نجات کے علاوہ جدید طریقہ کار سے آگاہی دیتی آرہی ہے۔ ٹارزن کے ایریا منیجر کاشف رضامیر نے کہا کہ مہنگے دام بیج سے نجات اور بہتر پیداوار سے ہی کاشتکاروں کی خوشحالی ممکن ہے، ٹارزن بیج کے علاوہ دیگر زرعی ادویات اور دھان کے بیج کی فراہمی کے ساتھ ساتھ کاشتکاروں کو بہتر مشورہ دینے میں اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہے۔ انہوں نے کمپنی کے اعلیٰ افسران اور زمینداروں کی جانب سے پروگرام میں شرکت پر شکریہ ادا کیا، جبکہ فیلڈ آفیسر قاضی عبدالقدوس کو بہترین پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر گوٹھ فیروز آباد میں منعقدہ پروگرام کے منتظم فیض عالم آزاد نے جی ایم سیل اینڈ مارکیٹنگ رئیس اکرم اور ڈپٹی منیجر الطاف سنگراسی کو سندھی ٹوپی پہنائی اور دیگر تمام مہمانوں کو لنگی کے تحائف دیے۔