مزید خبریں

سیاسی استحکام رہا تو معیشت پیروں پر کھڑی ہو جائیگی ، پی پی رہنما

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری نظام الدین آرائیں نے کہا ہے کہ آصف زرداری کے صدارتی عہدہ سنبھالنے کے بعد پاکستان کی خارجہ اور اقتصادی پالیسیوں میں بہتری آئی ہے، معاشی صورتحال میں بھی بہتری آنا شروع ہوئی ہے، اسٹاک ایکسچینج میں بھی تیزی دیکھنے میں آرہی ہے جبکہ بیرون ممالک سے سرمایہ کاری بھی جلد شروع ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو تجربہ کار، بردبار قیادت کی ضرورت تھی، وہ آصف زرداری کی صورت میں پاکستان کو مل گئی۔ ملک میں اگر سیاسی استحکام رہا تو چند سال میں پاکستان کی گرتی ہوئی معیشت اپنے پیروں پر کھڑی ہوجائے گی اور ملک ترقی کی جانب گامزن ہوگا لیکن کچھ قوتیں نہیں چاہتیں کہ پاکستان میں بہتری آئے، ایک طرف تو سیاسی عدم استحکام پیدا ہورہا ہے تو دوسری جانب دہشت گردی کو فروغ دیا جارہا ہے اور اس دہشت گردی کے نتیجے میں پاک فوج کے جوان اپنی جانوں کے نذرانے پیش کررہے ہیں لیکن ملک کے دفاع کے لیے وہ کسی طور پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس سے پہلے بھی اسی طرح چیلنجز کا سامنا تھا لیکن مدبر سیاستدانوں اور پاک فوج کے جوانوں نے موثر حکمت عملی سے اس کا مقابلہ کیا اور جلد اس مسئلے کو حل کر لیا جائے گا۔