مزید خبریں

ٹنڈو محمد خان : محکمہ صحت نے ہفتہ وار حفاظتی ٹیکوں کی مہم کا آغاز کردیا

ٹنڈو محمد خان (نمائندہ جسارت) محکمہ صحت نے ہفتہ وار حفاظتی ٹیکوں کی مہم کا آغاز کردیا۔ بچوں کو 12 مختلف بیماریوں سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جائیں گے۔ عوام ہ اپنے بچوں کی زندگی محفوظ بنانے کے لیے مہم کامیاب بنائیں۔ ایم پی اے سید اعجاز حسین شاہ بخاری۔ تفصیلات کے مطابق بچوں کو 12 مختلف بیماریوں سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے لگائے جانے کی ہفتہ وار مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا۔ اس حوالے سے ڈسٹرکٹ اسپتال میں حفاظتی ٹیکوں کے سینٹر کا افتتاح ایم پی اے سید اعجاز حسین شاہ، ڈپٹی کمشنر دھرموں بھاوانی نے کیا۔ اس موقع پر افتتاحی تقریب منعقد کی گئی جس سے ایم پی اے سید اعجاز حسین شاہ بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحت کی سہولتوں کی فراہمی حکومت سندھ کی ذمہ داری ہے، اچھی صحت سب کا حق ہے، پورے سندھ میں معصوم بچوں کو 12 مختلف بیماریوں سے بچانے کے لیے ہفتہ وار مہم کا آغاز کردیا ہے، عوام اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر دھرموں بھاوانی اور ڈی ایچ او ڈاکٹر صادق خواجہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کو 12 مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے ٹیمیں گھر گھر جاکر بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے گی، جبکہ حفاظتی سینٹرز پر بھی بچوں کو ٹیکے لگائے جانے کی سہولت فراہم کی جائے گی، شہری مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔