مزید خبریں

ڈگری : سرکاری اسکول میں اسٹاف کی ملی بھگت سے کرپشن عروج پر

ڈگری (نمائندہ جسارت) گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول کی ہیڈمسٹریس اور اسٹاف کی مبینہ ملی بھگت سے کرپشن عروج پر ہے، سرکاری اسکول میں مختلف فنکشن کے نام پر بچوں اور بچیوں سے رقم کا تقاضا کیا جاتا ہے، گرلز ہائر سیکنڈری اسکول میں فرسٹ ائر کی بچیوں سے انرولمنٹ فیس 50 روپے کے بجائے 400 روپے صرف اس مد میں مانگے جا رہے ہیں کہ وہ انٹر کی بچیوں کو فئیر ویل پارٹی دینی ہے، شکایات گرلز ہائر اسکول میں زیر تعلیم بچیوں کے والدین نے صحافیوں کے سامنے اپنا احتجاج ریکارڈ کرتے ہوئے کی۔ والدین کا کہنا تھا کہ اس طرح کا عمل غریبوں کی جیبوں پر ڈاکا ڈالنے کے مترادف ہے، ایک وقت کی روٹی کے لیے پریشان ہیں، اسکول جاتے بچوں کو خرچہ دینے کے لیے پریشان ہیں، وہاں 400 روپے فیس فقط اس لیے دیں کہ پارٹی کرنا ہے، اس کے علاوہ بھی شکایت کرتے ہوئے والدین کا کہنا تھا کہ 50 روپے کے فارم کے 200 سے 300 روپے آن لائن فارم کے یا مختلف بہانوں سے اینٹھے جاتے ہیں اور ہزاروں روپے کی کرپشن کی جارہی ہے جس کا کوئی ریکارڈ بھی نہیں، کرپشن کی انتہا کردی گئی ہے، کچھ عرصہ قبل اسکول میں لگے درخت تک بغیر آکشن کے فروخت کردی گئے، کوئی پوچھنے والا نہیں اور نہ صرف بچیوں سے بلکہ اسکول کے باہر کھڑے ہونے والے ان غریب خوانچہ فروشوں سے جو بچوں کی روزی کی خاطر اسکول کے احاطے میں ٹھیلہ لگانے کی اجازت لیتے ہیں۔