مزید خبریں

ملک میں معاشی تباہ کے ذمے دارحکمران ہیں ،علامہ شجاع الحق

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن لینے والے حکمران معاشی تباہی کے ذمہ دار ہیں، مستونگ کی شہدا کے ذمہ داروں کو گرفتار کر کے کڑی سخت سزا دی جائے، دہشتگردوں پر قابو پانے کی حکمرانوں میں صلاحیت نہیں ہے تو پھر اقتدار پر کیوں بیٹھے ہیں، عوام اہلسنت کی طاقت کا اندازہ ہونا چاہیے، ایک منظم سازش کے تحت جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر ملک دشمن عناصر مافیائون کا نشانہ یارسول اللہ پکارنے والے کیوں بنائے جاتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اتحاد اہلسنت بلوچستان کے صوبائی صدر پیر طریقت حضرت علامہ سید شجاع الحق ھاشمی نے مرکزی جماعت اہلسنت لاڑکانہ ڈویڑن کے صدر علامہ سید محمد حسن شاہ کے چچا اور سسر سید مطیع اللہ شاہ بخاری کی وفات پر اظہار تعزیت کے موقع پر کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اہلسنّت لاوارث نہیں ہے۔ان کے وارث پیشوا کامل مرشد غوث اعظم دستگیر بادشاہ پیر بغداد والے بیٹھے ہیں۔ ہمارے جماعت اہلسنّت کے عظیم قائد رہنما علامہ شاہ احمد نورانی صدیقی ؒ کی پوری سیاسی اور مذہبی تاریخ ایک روشن باب ہے، اہلسنت جماعت کو متحد و منظم ہونا چاہیے تاکہ صوبائی اور قومی اسمبلی کے ایوانوں میں جا کر حقیقی معنوں میں عوامی مسائل کے حل کیلئے آواز بلند ہوسکے۔ اسی کیلیے ہر وقت عوامی رابطہ مہم میں رہیں، الیکشن تو آنے جانے والی چیزیں ہوتی ہیں، لیکن اپنے علاقے کے عوام سے رابطے میں ہر وقت رہیں۔ کیونکہ ملک میں جو موجودہ انتخابات ہوئے ہیں وہ حادثاتی سیاستدانوں کا ایوان سجانے کی کوشش کی گئی ہے، مگر موجودہ اقتدار رموٹ کنٹرول پر کچھ ماہ کا مہمان دکھائی دیتا ہے، مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی مفلوج کردی ہے، ملک میں سب سے زیادہ اکثریت یارسول اللہ پکارنے والوں کی ہے، اگر ہم آپس میں ایک ہوکر متحد منظم ہوجاتیں تو کوئی طاقت سامنے نہیں آسکتی ہے۔ اسٹیبلشمنٹ نام نہاد شتر مرغ قسم کے لوگوں کو آگے لا کر ملک میں افراتفری خلفشار پیدا کردیا ہے جو صلاحیتوں سے بھرپور ٹیلنٹڈ سیاسی سماجی مذہبی حقیقی عوامی رہنماؤں ہیں ان کو پیچھا دکھیلنا کسی المیہ سے کم نہیں ہے۔اس موقع پر شیخ عبدالعزیز قاسمی ودیگر بھی موجود تھے۔