مزید خبریں

کوئٹہ،واسا ملازمین کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج

کوئٹہ(نمائندہ جسارت)کوئٹہ میں محکمہ واسا کے ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔دو ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف کوئٹہ واسا ملازمین نے عبدالستار ایدھی چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اورحکومت کے خلاف نعرے لگائے اور تنخواہوں کی ادائیگی کا مطالبہ کیا۔احتجاجی ملازمین نے کہا ہے کہ تنخواہیں نے ملنے کی وجہ سے انہیں مسائل کا سامنا ہے۔واسا حکام کے مطابق فنڈز کی قلت کے باعث تنخواہوں کی ادائیگی میں مشکل ہے صوبائی حکومت کی جانب سے فنڈز جاری ہوتے ہی تنخواہیں جاری کر دی جائیں گی۔