مزید خبریں

بلوچستان کے تمام سرکلز میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن

کوئٹہ(نمائندہ جسارت )بلوچستان کے تمام سرکلز میں کیسکو کا بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری۔ترجمان کیسکو کے مطابق کوئٹہ،پشین، لورلائی،سبی،خضداراور مکران آپریشن سرکلز میں گزشتہ روز 52درخواستیں مختلف تھانوں کو جمع کروائی گئیں 4 مقدمات درج کئے گئے ، بجلی چوری پر ایک سو دو گھریلو،انتیس کمرشل ،انیس زرعی تین صنعتی کنکشن منقطع کر دیے گئے ، بجلی چوروں کو 36 ہزار 955 بجلی یونٹس ڈیٹیکشن کی مد میں بیس لاکھ پینتالیس ہزار روپے جرمانہ کیا گیا 20 لاکھ 32 ہزارروپے وصول کرلیے گئے۔