مزید خبریں

حکومت سولر اور گرین انرجی کے لئے آسان قرض جاری کرے

پشاور(کامرس ڈیسک) سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فواد اسحق نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سولر اور گرین انرجی سیکٹر کی ترقی کے لئے آسان شرائط پر قرضوں کے اجراء سے اقدامات کرے جو کہ پاکستان کی بڑھتی انرجی کی ضروریات کو پورا کرنے کا واحد راستہ ہے جس سے نہ صرف ماحول کوصاف ستھرا رکھنے میں مدد ملے گی بلکہ پاکستان بالخصوص خیبر پختونخوا سولر کے کاروبار اور صنعتوں کے قیام سے لوگوں کوزیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع بھی میسر آئیں گے۔پیٹرن ان چیف گرین وینڈانرجی پروفیسر ایم سبحان قریشی اور چیف ٹیکنیکل آفیسر سعد رشید سے چیمبرہائوس میں ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر سرحد چیمبر کے سینئر نائب صدرثناء اللہ خان ،نائب صدر اعجاز خان آفریدی اور قائمقام سیکرٹری جنرل مقتصد احسان بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران گرین وینڈ انرجی کے سرپرست اعلیٰ پروفیسر سبحان قریشی نے سرحد چیمبر کے صدرفواد اسحق و دیگر عہدیداران اور ممبران کو ادارے کے زیر اہتمام ہونے والی1اور 2 جون کوانٹرنیشنل سولر ایکسپو2024ء میں شرکت کی دعوت بھی دی۔سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فواد اسحق نے گرین وینڈ انرجی کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کانفرنس میں بھرپور شرکت کے ساتھ ساتھ ہر ممکن تعاون کی بھی یقین دہانی کروائی ہے۔