مزید خبریں

سرمایہ کاری تک رسائی کی آسانی کے لیے ٹیکنالوجی ضروری ہے

کراچی (کامرس رپورٹر ) پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ماہانا ویلتھ لمیٹڈ کے زیر انتظام ماہانہ اسلامک انڈیکس ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈکی لسٹنگ کے لیے رسمی طور پرروایتی گونگ کی تقریب کا انعقاد کیا۔ چیئرمین ایس ای سی پی عاکف سعید اورپاکستان میں سویڈن کے سفیر مسٹر ہنرک پرسن نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔تقریب میں ماہانہ ویلتھ لمیٹڈ کے شریک بانی اور سی ای او محمد شمعون طارق،ایم ڈی اور سی ای او پاکستان اسٹاک ایکسچینج فرخ ایچ خان، اور ایس ای سی پی، پی ایس ایکس اور ایم ڈبلیو ایل کی سینئر مینجمنٹ نے شرکت کی۔چیئرمین ایس ای سی پی عاکف سعید، ، پاکستان میں سویڈن کے سفیر ہنریک پرسن اور دیگر مہمانان خصوصی کا تقریب میں خیر مقدکرتے ہوئے پی ایس ایکس کے ایم ڈی اور سی ای او فرخ ایچ خان نے کہا کہ ہم آپ سب کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ماہانا اسلامک انڈیکس ای ٹی ایف کی لسٹنگ کے سلسلے میں منعقدہ تقریب میں خوش آمدید کہتے ہیں، میں ماہانا ویلتھ لمیٹڈ کو اس اقدام کی سربراہی کرنے اور سرمایہ کاری کے مواقع تک رسائی کوآسان بنانے کے لیے اور ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کے لیے ان کی وابستگی کی تعریف کرنا چاہوں گا۔پاکستان میں پہلے لائسنس یافتہ ڈیجیٹل سرمایہ کاری کے مشیر کے طور پر ماہانا ویلتھ کی اہم کوششیں سرمایہ کاری کے منظر نامے کو نئی شکل دینے اور ڈیجیٹل معیشت کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے میں مدد کر رہی ہیں۔