مزید خبریں

قومی ہاکی کا اصل وارث کون ؟ فیصلہ آج ہوگا

کراچی(اسپورٹس رپورٹر) قومی ہاکی کا اصل وارث کون؟ فیصلہ آج ہوگا۔ ایف آئی ایچ نے پاکستان میں متوازی ہاکی فیڈریشن کے معاملہ کا نوٹس لے لیا۔ پی ایچ ایف کی جانب سے ایف آئی ایچ کو حالات سے آگاہی کا خط لکھا گیا تھا۔خط کے متن کیمطابق ایف آئی ایچ آئی اوسی اسپورٹس گورنس چارٹرپرعمل پیرا ہوکر پی ایچ ایف کاساتھ دے،حکومت پاکستان کی جانب سے اسپورٹس فیڈریشنز کے معاملات میں مداخلت نہ کرنیکا لیٹر ریکارڈ پر ہے۔ پی ایچ ایف کے مطابق وازرت آئی پی سی نے آئی اوسی کو اسپورٹس فیڈریشنز کے معاملات میں مداخلت نہ کرنیکی یقین دہانی کرائی تھی،خط کے متن کے مطابق پی ایچ ایف کی بھرپور کوشش ہے کہ انٹرنیشنل رینکنگ کو بہتربنایا جائے۔ ایف آئی ایچ نے معاملہ کا نوٹس لیتے ہوئے دونوں دھڑوں کو آج تک اپنا موقف اور ثبوت جمع کرانیکی ہدایات دے دی۔ ایف آئی ایچ کے مطابق ایف آئی ایچ کے صدرطیب اکرام کو پاکستان سے تعلق ہونے کی بنیادپراس معاملہ میں شامل نہیں کیا جارہا، ایف آئی ایچ سینیئر ڈائریکٹرجان کا کہنا ہے کہ ایف آئی ایچ کی جانب سے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کو حکومت پاکستان کے ساتھ ملکراحسن حل نکالنے کی بھی درخواست کرے گی،چاہتے ہیں کہ پاکستانی کھلاڑی انٹرنیشنل ایونٹس میں شرکت کرتے رہیں۔