مزید خبریں

کراچی ریجن سینئر انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ : زون 6بلوز فائنل میں

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ریجنل کر کٹ ایسو سی ایشن کراچی کے زیر اہتمام منعقد کر دہ خان سورشیم کراچی ریجن سینیر انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں زون 6 بلو ز نے زون 4 وائٹس کو 59 رنز سے شکست دے کر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ کے سی سی اے اسٹیڈیم پر کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں زون 6 بلو ز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 45 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 243 رنز بنائے۔ محمد طحہ نے 4 چوکوں ایک چھکے کی مدد سے 63 ، ہر یر شا ہد نے 4 چوکوں کی مددسے 50 ، اسد الحق نے 44 اور اسامہ بلو چ نے 34 رنز بنائے۔ محمد افضل اور محمد آصف نے 2,2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں زون 4 وائٹس 184 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔ محمد افضل نے 5 چوکوں 3 چھکوں کی مدد سے 55 ، عبداللہ رفاہی نے 38 اور عبداللہ فضل نے 34 رنز بنائے۔سیف اللہ نے 32 رنز دیکر 4 جبکہ محمد طہہ اور نادر شاہ نے2,2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ میچ شروع ہونے سے قبل دونوں ٹیموں کا تعارف چیرمین ٹورنامنٹ کمیٹی خالد نفیس سے کرایا گیا۔ اس موقع پر تو صیف صدیقی، اعظم خان، محمد احمد نقوی ، ظفر احمد اور محمد بلال بھی موجود تھے۔