مزید خبریں

طارق مسعود کے والد اورساجد الیاس کے انتقال پراظہار افسوس

کراچی (پ ر )جماعت اسلامی علاقہ لانڈھی شرقی کے نائب ناظم طارق مسعود کے والدمسعود خان انتقال کرگئے ۔ان کی نماز جنازہ رحمانی مسجدایریا 3Aؒٓلانڈھی نمبر تین میں ادا کی گئی جماعت اسلامی برمی کالونی لانڈھی کے کارکن اور رکن جماعت اسلامی مولانا الیاس مرحوم کے صاحبزادے ساجدالیاس حرکت قلب بند ہوجانے کی وجہ سے 25سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ امیر ضلع کورنگی عبدالجمیل خان ،عاشق علی خان ،چودھری سرفرازاحمد ،عارف رحمان ، عبدالحفیظ ، عبدالرحمان ،یوسی چیئرمین مرزا فرحان بیگ ،سرفرازانصاری ،اسرار احمد صدیقی ودیگر نے طارق مسعود سے ان کے والد کے اورساجد الیاس کے اچانک وفات پرتعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت کی دعا کی ۔