مزید خبریں

لائبہ صدیقی کا اعزاز ‘نرسری سے 8ویں جماعت تک اول پوزیشن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ہونہار طالبہ لائبہ صدیقی کا اعزاز،آٹھویں جماعت میں بھی اول پوزیشن حاصل کرلی۔ ہونہار طالبہ لائبہ صدیقی بنت فاروق اعظم صدیقی نے نرسری کلاس سے آٹھویں جماعت تک ہونے والے تمام ماہانہ، ششماہی اورسالانہ امتحانات میں اول پوزیشن حاصل کی ہے۔ مسلسل آٹھویں جماعت میں اول آنے پر طالبہ لائبہ صدیقی کا کہنا تھاکہ میری کامیابی اساتذہ اور والدین کی رہنمائی اور دن رات کی محنت کا نتیجہ ہے۔ طالبہ نے کہا کہ نرسری سے میٹرک تک ہر کلاس میں اول پوزیشن حاصل کرنا میرے لیے اعزاز ہے۔ لائبہ صدیقی کاکہنا تھا کہ وہ مستقبل میں ڈاکٹر بن کر دکھی انسانیت کی خدمت کرنا چاہتی ہیں۔