مزید خبریں

انتھونی بلنکن ورلڈ اکنامک فورم کے ریاض سیشن میں شرکت کریں گے

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن رواں ہفتے کے آخر میں سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔ خبررساں اداروں کے مطابق وہ چین کے بعد سعودی عرب آئیں گے اور ریاض میں ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔امکان ہے کہ ان کی سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے ساتھ ملاقات ہوگی، تاہم ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ ملاقات کی تصدیق نہیں کی گئی۔ ادھر چین میں بلنکن شنگھائی اور بیجنگ کے دوروں کے دوران کئی موضوعات پر چینی حکام کے ساتھ بات چیت کریں گے۔