مزید خبریں

فرانس میں اولمپکس سے قبل ڈینگی بخار کے کیسوں میں اضافہ

پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں 2024 ء میں ہونے والے پیرس اولمپکس سے قبل ڈینگی بخار کے کیسوں میں تشویش ناک اضافہ ہوگیا۔ وزارت صحت کے مطابق یکم جنوری سے اب تک ڈینگی بخار کے 1679 کیس سامنے آئے ہیں ۔ گزشتہ سال کے مقابلے میں کیسوں میںریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔اولمپکس کے دوران وائرس کے کیس مزید بڑھ سکتے ہیں۔