مزید خبریں

سعودی عرب میں شدید بارش کا انتباہ جاری

ریاض(انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی محکمہ موسمیات نے مختلف علاقوں میں شدید بارش کی پیش گوئی کردی۔ خبر رساں ادارے کے مطابق مکہ مکرمہ میں 50 سے 60 ملی میٹر تک بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مئی کے پہلے ہفتے میں الباحہ، مکہ مکرمہ، تبوک، عسیر، جازان اور ریاض کے کچھ حصوں میں شدید بارش ہوسکتی ہے،جس سے نظام درہم برہم ہونے کا خطرہ ہے۔