مزید خبریں

اردن میں انتخابات کا اعلان‘ شاہ عبداللہ نے فرمان جاری کر دیا

عمان (انٹرنیشنل ڈیسک) اردن کے شاہ عبداللہ نے ملک میں نئے پارلیمانی انتخابات کے انعقاد کے لیے شاہی حکم جاری کر دیا ۔ اردن کے دستور کے مطابق کثیر جماعتی انتخابات کا انعقاد ہر 4سال بعد کیا جاتا ہے۔ 4سال کی مدت ختم ہونے کے بعد انتخابی عمل 4ماہ میں مکمل ہوتا ہے۔ اردن میں آخری بار انتخابات نومبر 2020 ء میں کرائے گئے تھے۔ انتخابی عمل میں 46لاکھ رجسٹرڈ ووٹرز ووٹ کا حق استعمال کرنے کے اہل ہیں۔ نئے انتخابات کرانے کے لیے ملک میں ایک آزآد الیکشن کمیشن بھی کام کر رہا ہے۔ الیکشن کمیشن ہی انتخابات کی حتمی تاریخ مقرر کرتا ہے۔ امکان ہے چند روز میں الیکشن کمیشن تاریخ کا باضابطہ اعلان کر دے گا۔