مزید خبریں

اسٹریٹ کرائم کاجرم ثابت ہونے پر2ملزمان کو7۔7سال قید

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی میں اسٹریٹ کرائم میں ملوث دو ملزمان پر جرم ثابت ،عدالت نے ملزمان کو سات‘ سات سال قید کی سزا سنادی۔عدالت نے ملزمان اعجاز الحق اور نور الامین کو سزا سنائی ،اعجاز الحق کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر مزید سات سال قید کی سزا سنائی گئی ۔سرکاری وکیل کاکہناتھا کہ ڈکیتی کا واقعہ دسمبر 2022 ء میں پیش آیا تھا،مدعی اپنے کام سے ڈیفنس فیض ٹو کے علاقے میں پہنچا، جیسے ہی اس نے اپنی گاڑی پارک کی تو بائیک پر سوار دو ملزمان نے گن پوائنٹ پر لوٹ مار کی، مدعی سے نقد رقم، موبائل فونز اور پرس لیکر فرار ہوگئے، ملزمان کے خلاف آٹھ گواہان کو عدالت میں پیش کیا گیا،عدالت کاکہناتھا کہ پولیس نے ملزمان سے لوٹا ہوا سامان اور اسلحہ بھی برآمد کیا ہے۔