مزید خبریں

ٹریفک حادثات و دیگر واقعات میں خاتون سمیت 5افراد جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر میں حادثات و واقعات میں لڑ کے ، بچی اور خاتون سمیت 5افراد جاں ہوگئے ۔دیگر واقعات میں خواتین اور بچوں سمیت 14افراد زخمی ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق مچھرکالونی کوہاٹ محلہ الفلاح مسجد کے قریب ندی سے 5 سالہ بچی تمنا دختر نقیب خان کی لاش برآمد ہوئی جو ندی میں ڈوب کرجاں بحق ہوئی۔ جاں بحق ہونے والی بچی کوہاٹی محلے کی رہائشی تھی۔ غریب آباد چوک کے قریب ٹرک کی ٹکر سے بائیک سوار ماں جاں بحق اور بیٹا زخمی ہوگیا ۔جاں بحق و زخمی ہونے والے ماں بیٹا کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں جاں بحق ماں کی شناخت 50سالہ شائستہ زوجہ ادریس اور زخمی بیٹے کی شناخت 25سالہ عمار ولد ادریس کے ناموں سے ہوئی ۔جبکہ عبداللہ شاہ غازیؒ مزار کے قریب تیز رفتار کار فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر چڑھ گئی، جس کے باعث ایک بچہ جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوئے ۔ جنہیں جناح اسپتال منتقل کردیا گیا زخمیوں میں 2خواتین بھی شامل ہیں، ٹریفک حادثے میں جاں بحق کی شناخت 20سالہ عبداللہ ولد معراج الدین کے نام سے ہوئی ، جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد گداگرہیں پولیس نے کار ڈرائیور کو حراست میں لے لیا جس کا کہناہے کہ دوسر ی سمت سے آنے والی ایک تیز رفتار کار سے تصادم سے بچنے کی کوشش میں کار فٹ پاتھ پر چڑھ گئی تھی ۔ دوسری جانب ڈاکس تھانے کی حدود، مچھرکالونی آزاد محلہ بسمہ چوک کے قریب ذاتی جھگڑے کے دوران ہونے والی فائرنگ سے 30سالہ خاتون ساحل بی زوجہ شہزاد 50سالہ وکیل خانب ولد پیر زادہ اور 46سالہ ولی خان ولد گلاب جان زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جھگڑے میں ملوث 2افراد کوحراست میں لے کران سے تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔ سائٹ سپر ہائی وے ایوب گوٹھ غوثیہ پکوان سینٹر کے قریب فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے۔زخمی ہونے والے دونوں کی شناخت 55سالہ اسماعیل ولد حاجی فقیر محمد اور 45سالہ اصغر ولد اللہ بخش کے ناموں سے ہوئی۔ ملیر سٹی تھانے کی حدود ملیر کالا بورڈ چٹائی گراؤنڈ کے قریب ڈکیتی مزاحمت کے دوران فائرنگ سے 50سالہ افضل حسین ولد افتخار حسین شدید زخمی ہوگیا۔ سچل تھانے کی حدود الآصف اسکوائر سہراب گوٹھ کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے 30سالہ نواب انصاری ولد شاہد انصاری زخمی ہو گیا ۔