مزید خبریں

قوم کے بچوں کو ہنرمند اور تعلیم یافتہ بنائیں گے، حلیم خان

کراچی (پ ر) جندول قومی اتحاد کے صدر سید حاجی حلیم خان نے کہا کہ جندول قومی اتحاد کے فلاحی کاموں کا سلسلہ کراچی سے خیبر کے پہاڑوں تک پھیل چکا ہے، جندول قومی اتحاد کے صدر سید حاجی حلیم خان نے جندول لوئر دیر میں یتیم خانے اور فری ایمبولینس سروس ایک بریج کا افتتاح کیا ، اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ جندول قوم کی خدمت کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے، قوم کے بچوں کو ہنرمند اور تعلیم یافتہ بنائیں گے، جندول قوم کی ترقی کیلیے دن رات محنت کر رہے ہیں، جندول ہاؤس میں قوم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ قوم متحد ہو کر تمام مسائل کا سامنا کرے۔