مزید خبریں

فرسودہ نظام تعلیم نے پاکستان کو تباہ کردیا ہے ‘محمد عظیم صدیقی

کراچی(پ ر)یونین کونسل نمبر 3لانڈھی ٹائون کے تحت قدم بڑھائو پروگرام کے تحت میمن انڈسٹریل اینڈ ٹیکنکل انسٹیٹیوٹ کورنگی اور فیم ایجوکیشن کے تعاون سے والدین کی تربیت کیلیے اہم سیمینار موضوع ,,موجودہ چیلنجز اور بچوں کی تربیت‘‘ منعقد کیا گیا ۔محمد عظیم صدیقی نے اپنے خطاب میں کہا کہ علم اور ترقی کا سفر ساتھ ساتھ جاری رہنا چاہیے۔یوسی تھری لانڈھی ٹائون کے تحت ,,قدم بڑھائو ،،پروجیکٹ لانڈھی کورنگی کے نوجوانوں ،اساتزہ کرام ،اور والدین کی تربیت ،شعور اور آگہی کیلئے ترتیب دیا گیا ہے جس میں ہم مختلف کورسز کے ذریعے عملی طور پر ان کی تربیت کرینگے اور انہیں شعور اور آگہی فراہم کرینگے ۔انہوں نے کہا کہ فرسودہ نظام تعلیم نے پاکستان کو تباہ وبرباد کردیا ہے ۔والدین کی تربیت کے ذریعے ہم طلبہ کی بہترین خدمت کرسکتے ہیں۔عارف رحمان نے کہا کہ یوسی تھری کے تحت والدین اور اساتذہ کرام کی تربیت کیلیے منعقدہ سیمینار انقلابی اقدام ہے۔ یوسی چیئرمین نادر علی لودھی نے کہا کہ تعلیم انسان کو شعور اور آگہی فراہم کرتی ہے پاکستان تعلیم کے ذریعے ہی ترقی کرسکتا ہے ۔وائس چیئرمین حمادحیدر نے کہا کہ یوسی تھری کے تحت قدم بڑھائو پروگرام طلبہ وطالبات کے ساتھ ساتھ والدین کی تربیت کیلیے بھی انتہائی معاون ثابت ہوگا اور ہم معاشرے کی بہتری کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیںگے۔