مزید خبریں

بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کےلیے محنت کرنا ہوگی، شاہد خاقان

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ میرا خیال ہے دو تین سال اور گزرے تو نیب سے ہمیں پنشن لینا پڑے گی۔جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ 18 سال میں پنشن ہو جاتی ہے اور اب تو 14 سال ہوگئے ہیں۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کےلیے محنت کرنا ہوگی، پہلے ناکام حکومت تھی، دعا کریں گے اللہ انہیں ہدایت دے، پیش گوئی کرنے والوں کی حالت آپ نے دیکھ لی۔انہوںنے کہاکہ ایران ہمارا ہمسایہ ملک ہے یہ تعلقات مزید بھی بڑھنے چاہییں، گیس پائپ لائن سیاسی نہیں لیگل ایشو ہے۔