مزید خبریں

بجلی کمپنیاں عوام کی جیبوں پر ڈاکا ڈال رہی ہیں، ناصر حسین شاہ

کراچی(کامرس رپورٹر)پنجاب کے بعد بجلی کی کمپنیوں کا سندھ کی عوام کہ جیبوں پر ڈاکہ، کے الیکٹرک،حیسکو اور سیپکو اوور بلنگ کررہے ہیں،تمام سرکاری دفاتر میں اسمارٹ میٹرز نصب کرنے کے حوالے سے کے الیکٹرک حیسکو اور سیہکو کو رقم ادا کردی گئی ہے لیکن ان اداروں نے رقم لینے کے باوجود 70 فیصد اسمارٹ میٹرز نصب نہیں کئے گئے۔یہ نشاندھی صوبائی وزیر توانائی ،پلاننگ وڈیویلپمنٹ سید ناصر حسین شاہ نے پیر کو مقامی ہوٹل میں ملک گروپ آف کمپنیز،مائی انرجی اورہینیرسن کی جانب سے سولر انرجی کے حوالے سے ایم او یو پر دستخط کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک,حیسکو اور سیپکو کراچی سمیت سندھ کی عوام سے اوور بلنگ کی مد کروڑوں روپے وصول کیے ہیں، کے الیکٹرک,حیسکو اور سیبکوکی جانب سے اوور بلنگ پر ایکشن لیا گیا ہے۔اس موقع پر ملک گروپ کے چیئرمین ملک خدا بخش،سی ای او مائی انرجی محمدندیم مرزا،چیئرمین مائی ا نرجی طارق وزیر علی،عبدالسمیع خان اور عائشہ ملک نے بھی خطاب کیا۔جبکہ خالد تواب،گلزارفیروزبھی موجود تھے۔صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا کہ حکومت ایکشن جاری رکھے گی اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کے حکم پرعوام سے اوور بلنگ ککی مد میں لئے گئے پیسے واپس بھی دلوائے ہیں، صوبے بھر کے تمام سرکاری اداروں میں اسمارٹ میٹر کین تنصیب کی ادائیگی کی گئی ہیں، سرکاری پیسوں کی ادائیگی ہونے کے باوجود کے الیکٹرک،حیسکو اور سبکو نے صرف 30 سے 35 فیصد اسمارٹ میٹر نصب کیے ہیں،سرکاری اداروں میں بھی اوور بلنگ کی شکایت تھی دور کرنے کے لیے اسمارٹ میٹر کی ادائیگی کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ کے ای،حیسکو اور سیبکو نے ایک سال بعد بھی رقم لینے کے باوجود اسمارٹ میٹر نصب نہیں کیے ہیں،شہر اور صوبے میں اوور بلنگ کی شکایت اورناجائز ڈسکننکشن پر ایڈیشنل چیف سیکریٹری کی کمیٹی کام کررہی ہے۔