مزید خبریں

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کی گنجائش ہے

کراچی(کامرس رپورٹر)افغانستان چیمبر آف کامرس اینڈ انویسٹمنٹ کے وفد نے بورڈ ممبر اور پاک افغان جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے شریک چیئرمین خان جان الکوزی کی قیادت میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری ریجنل آفس لاہور کا دورہ کیا اور ریجنل چیئرمین ذکی اعجاز اور پاکستانی بزنس کمیونٹی سے ملاقات کی۔اس موقع پر ذکی اعجاز نے کہاکہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،علاقائی تجارت بہت اہمیت کی حامل ہے اور اس میں اضافہ وقت کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ ہمسائیہ ممالک سے ساتھ تجارت ضروری ہے،دو طرفہ باہمی تجارت کے فروغ کے لیے بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ہے۔اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے اقدامات ضروری تھے کیونکہ اسمگلنگ سے ملکی معیشت کو بہت زیادہ نقصان ہوتا ہے۔خان جان الکوزی نے کہا کہ افغان حکومت پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات کی خواہاں ہے۔ایف پی سی سی آئی اور اے سی سی آئی باہمی تجارت کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں،اسلامی چیمبر آف کامرس کاکردار بھی قابل تعریف ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ دونوں طرف سے زراعت کی مصنوعات پر ٹیرف اور ٹیکسز کوختم کیا جائے۔