مزید خبریں

مارچ 2024 میں 61 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ریکارڈ

کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان میں مارچ 2024 میں 61 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا کرنٹ اکائونٹ سرپلس ریکارڈ کیا گیا۔اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مارچ 2024 میں 61 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کے کرنٹ اکاؤ نٹ سرپلس کی بڑی وجہ ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ ہے۔یہ فروری 2015 کے بعد سب سے زیادہ ماہانہ کرنٹ اکاو ¿نٹ سرپلس ہے۔مارچ 2023 میں 53 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا کرنٹ اکاؤ نٹ سرپلس رہا تھا، جبکہ رواں مالی سال کے نو ماہ کے دوران کرنٹ اکاو ¿نٹ میں 50 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا خسارہ ظاہر کیا گیا ہے۔