مزید خبریں

بھارتی انتخابات سے متعلق اہم معلومات

بھارت میں عام انتخابات 7مراحل میں ہو رہے ہیں۔
الیکشن 19 اپریل سے یکم جون کے درمیان ہوں گے جن کے نتائج کا اعلان 4جون کو کیا جائے گا۔
بھارتی الیکشن کمیشن کے مطابق ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 97 کروڑ ہے۔

رجسٹرڈ ووٹرز میں مرد رائے دہندگان کی تعداد زیادہ ہے جو کہ 49 کروڑ 70 لاکھ ہے ،جب کہ خواتین ووٹرز کی تعداد 47 کروڑ 10 لاکھ سے زائد ہے۔
لوک سبھا کی 543 میں سے 272 نشستوں پر کامیاب ہونے والی سیاسی جماعت یا مختلف پارٹیوں کے اتحاد کو حکومت سازی کا حق حاصل ہوگا۔

بھارتیہ جنتا پارٹی نے 2019 ء کے عام انتخابات میں لوک سبھا کی 303 نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔
حزبِ اختلاف کی سب سے بڑی جماعت کانگریس کو 52 نشستوں پر کامیابی ملی تھی۔

پولنگ کے لیے الیکٹرانک مشینوں کا بھی استعمال کیا جارہا۔ یہ مشینیں انتخابات میں پہلی بار 1982 ء میں استعمال کی گئی تھیں۔
انتخابات میں سب سے اہم امیدوار نریندر مودی ہیں، جو 10 برس سے وزارت عظمیٰ کے منصب پر قابض ہیں۔
حکمران جماعت بی جے پی میں مودی کے بعد سب سے اہم شخصیت امیت شاہ کی ہے۔ وہ بھی ان انتخابات میں اہم امیدواروں میں سر فہرست ہیں۔

حزبِ اختلاف کی سب سے بڑی جماعت کانگریس کا اہم چہرہ راہل گاندھی ہیں جو انتخابی میدان میں موجود ہیں۔ ان کی والد ہ سونیا گاندھی اس بار انتخابات میں حصہ نہیں لے رہیں۔
نریندر مودی کا مقابلہ کرنے کے لیے حزبِ اختلاف کی دو درجن جماعتوں نے ’انڈیا‘ کے نام سے سیاسی اتحاد تشکیل دیا ہے۔