مزید خبریں

موبی لنک ماحولیات تحفظ کیلئے ملک گیر شجرکاری مہم

کراچی(کامرس رپورٹر)موبی لنک بینک نے ایک ذمہ دار کاروباری ادارے کی حیثیت سے اپنا مقام برقرار رکھتے ہوئے ملک بھر میں شجرکاری مہم کا انعقاد کیا جس کا مقصد ملک میں جنگلات کی اراضی کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات میں کمی لانے میں مدد فراہم کرنا ہے۔ اس حوالے سے موبی لنک بینک کی طرف سے ملک بھر میں اسکی تمام 109 برانچز کی ٹیموں نے اس شجرکاری مہم میں غیر معمولی جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا اور ماحولیات کے تحفظ اور مستقبل کو پرسکون اور سرسبز پاکستان بنانے کے لئے تقریباََ5000 پودے لگائے۔موبی لنک بینک کے چیف آپریٹنگ آفیسر حارث محمود چودھری نے شجرکاری مہم کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا، ”موبی لنک بینک کو اپنے کلائمیٹ ایکشن پروگرام کے تحت ملک بھر میں تقریباََ5ہزار پودے لگانے کا سنگ میل عبور کرنے پر فخر ہے۔ یہ پروگرام اور سماجی ذمہ داری ہمارے ادارے کی اقدار سے منسلک ہیں، جہاں ہم ان علاقوں کے لئے مشترکہ اہمیت پیدا کرنے کے خواہاں ہیں جہاں ہم اپنی خدمات پیش کرتے ہیں، جارحانہ شجرکاری کی ضرورت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا کیونکہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے سرفہرست آٹھ ممالک میں شامل ہے۔