مزید خبریں

اذلان شاہ کپ، قومی ہاکی ٹیم کا اعلان ، محمد عبداللہ کپتان ہونگے

کراچی (سید وزیر علی قادری) سلطان ازلان شاہ کپ میں شرکت کیلیے پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان کردیا گیا محمد عبداللہ قومی ہاکی ٹیم کی قیادت کرینگے جبکہ محمد مرتضی یعقوب نائب کپتان تعینات کئے گئے ہیں قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی نے حتمی ٹرائلز کے بعد 20 رکنی قومی ہاکی ٹیم کا انتخاب کیا۔ صدر پی ایچ ایف شہلا رضا نے سلیکشن کمیٹی کی سفارشات پر پاکستان ہاکی ٹیم کی منظوری دے دی۔ عبدالستار ایدھی ہاکی ا سٹیڈیم کراچی میں قومی ہاکی تربیتی کیمپ میں پاکستان ہاکی ٹیم کے انتخاب کے لئے حتمی ٹرائلز منعقد ہوئے جس میں کیمپ میں شریک کھلاڑیوں نے حصہ لیا اور اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کیا۔ قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین اولمپیئن کلیم اللہ خان، ممبران سلیکشن کمیٹی اولمپیئن ناصر علی اور لئیق لاشاری انٹرنیشنل نے کھلاڑیوں کی کارکردگی دیکھی۔ 30ویں سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ملائشیا میں شرکت کرنے والی پاکستان ہاکی ٹیم میں گول کیپر عبداللہ اشتیاق خان، اویس رشید ڈیفینڈرز محمد عبداللہ (کپتان)، سعد شفیق علی خان ، احتشام اسلم، محمد مرتضی یعقوب (نائب کپتان)، عمر مصطفی، ارباز ایاز، سمیع اللہ، ارشد لیاقت، عبدالرحمٰن، عبدالوہاب، محمد ارسلان، عبدالقیوم، بلال اکرم، محمد شاہزیب خان، سکندر علی ذاکر، تیمور جاوید خان، اویس ارشد اور عبدالواجد شامل ہیں۔ پاکستان ہاکی ٹیم کے سٹینڈ بائی کھلاڑیوں میں عبداللہ شیخ،بلال خان، عامر سہیل، محمد امجد علی، سعد ظہیر، خضر اختر اور بابر سادات شامل ہیں۔ پاکستان ہاکی ٹیم کے مینجر اولمپیئن شہناز شیخ ہوں گے۔ پاکستان ہاکی ٹیم 2 مئی کو پاکستان سے ملائشیا پہنچے گی جہاں 2 اور 3 مئی کو لائٹ پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی جبکہ 4 مئی کو پاکستان اپنا پہلا میچ میربان ٹیم ملائشیا کے خلاف مقامی وقت کے مطابق رات ساڑھے 8 بجے کھیلے گا۔