مزید خبریں

ذہنی وجسمانی طورپرمتاثرہ بچے توجہ طلب ہوتے ہیں ،ڈاکٹر عتیق

کراچی (اسٹاف رپورٹر)متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل ڈاکٹر بخیت عتیق الرومیتی کراچی کے ڈیفنس فیزسکس میں واقع ڈاؤن سنڈروم سے متاثرہ علشبہ امین الدین کے کیفے پہنچے۔علیشبہ آرٹسٹ اورایکٹیوسٹ ہونے کے ساتھ اپنا کیفے بھی چلاتی ہیں۔بخیت عتیق نے علیشبہ کی بنائی ہوئی پینٹنگزکی بھی تعریف کی اورانکے کام کو سراہا، بخیت عتیق کا کہنا تھا کہ جسمانی اورذہنی طورپرمتاثرہ یہ بچے نہایت توجہ کے طالب ہوتے ہیں ان کو کسی سے کم نہیں سمجھنا چاہئیے،ان کو پیارمحبت دینا چاہئیے اورہرمقام پرمکمل سپورٹ کرناچاہئیے۔بخیت عتیق نے علیشبہ کی والدہ کو بہادراورہمت والی خاتون قراردیا۔قونصل جنرل نے علیشبہ کی آرٹ کی تعریف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ علیشبہ نے اپنی بنائی ہوئی پینٹنگز سے عالمی طور پر پاکستان کا نام روشن کیا ہے، علیشبہ نے اپنے کام سے ثابت کردیا کہ وہ کسی سے کم نہیں ہیں۔