مزید خبریں

سی ویو دودریا کے قریب ٹیکسی ڈرائیور نوجوان کی خودکشی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کے ساحل سی ویو دو دریا کے قریب نوجوان نے مبینہ خودکشی کر لی۔اس حوالے سے نوجوان کے والد محمود کا کہنا ہے کہ 27 سالہ طاہر محمود آن لائن ٹیکسی چلاتا ہے، طاہر نے دو شادیاں کی تھیں، وہ دو بچیوں کا باپ ہے۔والد محمود نے کہا کہ دو میں سے ایک بیٹی کا انتقال ہو چکا ہے، رات گئے بہو نے روتے ہوئے فون کیا اور کہا طاہر سی ویو پر ہے ہمیں فوری وہاں جانا ہے۔انہوں نے کہا کہ راستے میں بہو نے بتایا طاہر نے سمندر میں جاتے ہوئے ویڈیو کال کی تھی۔