مزید خبریں

لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق سماعت‘وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب

کراچی (کورٹ رپورٹر)عالمی کالعدم تنظیم امیر کے بہنوئی سمیت متعدد افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت عدالت نے وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب کرلی ۔سندھ ہائیکورت مین لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی جہاں عدالت نے پولیس کی کوششوں پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزارتِ داخلہ سے رپورٹ طلب کرلی عدالت نے سیکرٹری داخلہ کو حلف نامہ کے ساتھ تحریری جواب داخل کرانے کا حکم دیتیہوئے کہاکہ بتایا جائے لاپتہ شخص کہاں اور کس حالت میں ہے، کیا وہ زندہ بھی ہے؟ درخواست گزار کاکہناتھا کہ ادریس اسماعیل کو حراست میں لینے کی سی سی فوٹیج متعدد بار تفتیشی افسران کو فراہم کی، اس کے باوجود تفتیشی ادارے ادریس اسماعیل کو لیجانے والوں کو شناخت نہیں کرسکے،ادریس اسماعیل کے ساتھ لاپتہ ہونیوالا ایک شخص ملتان سے بازیاب ہوا تھا ،تفتیشی افسران خالد مکاشی کے بارے میں معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں ،تاہم اہل خانہ کا اس سے رابطہ نہیں،سرکاری لوگوں کا کہنا ہے کہ خالد مکاشی القاعدہ برصغیر کا امیر ہے اور متعدد مقدمات میں مطلوب ہے ،تفتیشی افسر کاکہناتھا کہ مختلف ایجنسیوں سے رابطے میں ہیں جلد پیشرفت کی توقع ہے۔