مزید خبریں

آئی جی کی زیرصدارت امن وامان کی صورت حال پر اہم اجلاس

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت قومی شاہراہوں پرامن و امان کی صورتحال اور اس تناظر میں پولیس ڈپلائمنٹ سے متعلق اہم اجلاس سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہوا جس میں آئی جی نیشنل ہائی ویز/موٹر وے پولیس بھی شریک ہوئے۔اجلاس میں قومی شاہراہوں پر قائم تمام کانٹوں(وزن اسٹیشنز) پر سندھ پولیس کی ڈپلائمنٹ کے حوالے سے بھی گفتگو کے علاوہ M9,N5 قومی شاہراہوں پر امن و امان کی موجودہ صورتحال اور جرائم کے حالیہ واقعات کے تناظر میں پولیس ڈپلائمنٹ کو مزید موثر اور مربوط بنانے کی حکمت عملی پرغورکیا گیا۔آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ مرکزی شاہراہوں اور سڑکوں پر احتجاج/ بند کرنے/مسدود کرنیکی کسی کو بھی ہر گز اجازت نہ ہوگی بصورت دیگر مرتکبین کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کرتے ہوئے باقاعدہ مقدمہ درج کیا جائیگا۔جسکا مقصد ہائی ویز پر قیام امن کو استحکام دینا اور ایسی صورتحال سے فائدہ اٹھانیوالے جرائم پیشہ عناصر کے ارادوں کو ناکام بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی شاہراہوں/ سڑکوں کو خراب یا خستہ حالی اور ٹوٹ پھوٹ سے محفوظ رکھنے کے لیئے باقاعدہ این او سی/اجازت نامہ زائد وزن لے کر آنے والی گاڑیوں کی روک تھام کو یقینی بنایا جائے۔