مزید خبریں

نرسری بس اسٹاپ کے قریب عمارت میں آگ لگ گئی‘جانی نقصان نہیں ہوا

کراچی (اسٹاف رپورٹر )شاہراہ فیصل نرسری بس اسٹاپ کے قریب بخشی ٹاور نامی عمارت والی گلی میں آگ لگ گئی آگ گلی میں ایک کمرے میں لگی ہے سندھ ریسکیو ٹیم 1122 اور کے ایم سی کے دو فائر ٹینڈرز کی مدد سے آگ پر قابو پا لیا۔آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تھی ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ گلزار ہجری فاریہ چوک کے قریب رہائشی گھر میں آگ کی اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 کا 1 فائر ٹینڈر اور ایمبولینسز جائے وقوعہ پر روانہ ہو گئی۔