مزید خبریں

جنرل ساحر شمشاد مرزا نے35شخصیات کو ایوارڈ سے نوازا

راولپنڈی (اے پی پی) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے راولپنڈی چکلالہ گیریژن میں عسکری اداروں سے وابستہ ممتاز سائنسدانوں اور انجینئرز کو ان کی خدمات کے اعتراف میں سول ایوارڈز سے نوازا۔ یہ ایوارڈز صدر مملکت کی طرف سے دیے گئے۔ مجموعی طور پر35 شخصیات کو ایوارڈز سے نوازا گیا، جن میں7 افسران کو ستارہ امتیاز،15 افسران کو حسن کارکردگی اور13 افسران کو تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ایوارڈ حاصل کرنے والوں کو قوم کے گمنام ہیرو قرار دیا اور ان کی بے لوث خدمات کو سراہا جنہوں نے ایک مضبوط پاکستان کی بنیاد کو مضبوط بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ سب نے قوم کی بنیاد کو مضبوط بنانے میں بے لوث تعاون کیا ہے، اس کے لیے ہم آپ کے ہمیشہ شکر گزار ہیں۔