مزید خبریں

پی ایس 123 دھاندلی کیس‘ محمد اکبر کی انتخابی عذرداری کی سماعت

 

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پی ایس 123 میں دھاندلی کے خلاف جماعت اسلامی کے امیدوار محمد اکبر کی انتخابی عذرداری کی سماعت، عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔ الیکشن ٹریبونل میںپی ایس123میں مبینہ دھاندلی کے خلاف جماعت اسلامی کے امیدوار محمد اکبر کی انتخابی عذرداری کی سماعت ہوئی، جہاں الیکشن ٹریبونل نے ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی محمد وسیم ، ریٹرننگ افسر اور الیکشن کمیشن کو بھی7مئی کے لیے نوٹس جاری کردیے۔ درخواست گزار کے وکیل عثمان فاروق کا کہنا تھا کہ فارم 45 کے مطابق محمد اکبر نے کامیابی حاصل کی تھی،9 فروری کو جاری ہونے والے فارم47 میں ایم کیو ایم کے امیدوار کو جتوادیا گیا، سندھ ہائیکورٹ نے فارم45 اور47 کا تضاد دورکرنے کا حکم دیا تھا، الیکشن کمیشن نے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی ہے، ایم کیو ایم کے محمد وسیم کی کامیابی کوکالعدم قرار دیا جائے۔