مزید خبریں

انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ: مزید میچوں کے فیصلے

لندن (اسپورٹس ڈیسک)انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں آرسنل،ایورٹن،آسٹن ولا،کرسٹل پیلس اور لیورپول کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت لئے ۔ آرسنل نے وولور ہیمپٹن کو شکست دی، ایورٹن کی ٹیم نے نوٹنگھم فاریسٹ کو مات دی،آسٹن ولا نے بورن مائوتھ کو پچھاڑا،کرسٹل پیلس کی ٹیم نے ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کو ہرا دیا اور لیورپول نے فلہم کو شکست دی۔ انگلش پریمیئر لیگ کے 32 ویں سیزن کے آرسنل اور وولور ہیمپٹن کی ٹیموں کے درمیان مولینکس اسٹیڈیم وولور ہیمپٹن میں کھیلے گئے میچ میں آرسنل کی ٹیم کے لینڈرو ٹروسارڈ اور مارٹن اوڈیگارڈنے ایک ،ایک گول کر کے وولور ہیمپٹن کو 0-2 گول سے ہرا دیا۔گڈیسن پارک لیورپول میں کھیلے گئے میچ میں ایورٹن اور نوٹنگھم فاریسٹ کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں ایورٹن کی ٹیم نے نوٹنگھم فاریسٹ کی ٹیم کو 0-2 گول سے ہرا دیا۔